مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے انڈونیشیاء کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ ملاقات میں غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لےجانے والے عالمی قافلے کے بحری جہازوں پر اسرائیل کے جارحانہ حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کا آزادی قافلہ پر حملہ انسانی شرافت وکرامت کی توہین ہے۔انھوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی اس وحشیانہ کارروائی سے ظاہر ہوگيا ہے کہ اسرائیلی حکومت عالمی امن کے لئے زبردست خطرہ ہے اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات اس کی زندگی کے خاتمہ کی علامت ہیں صدر نے کہا مسئلہ فلسطین عربی مسئلہ نہیں بلکہ یہ عالمی اور اسلامی مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلے میں ایران اور انڈونیشیا ملکر فلسطینیوں کی مؤثر حمایت کرسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ آج فلسطینیوں کی حمایت لازم ہے اور تمام مسلمانوں کو ملکر فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ صدر احمدی نژاد نے انڈونیشیائی عوام کو حریت پسند قراردیا۔
اس ملاقات میں انڈونیشیا کی پارلمینٹ کے اسپیکر نے دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل پر تاکید کی۔
آپ کا تبصرہ